ملیر کے گوٹھ محمود جت کے رہائشیوں کا زمین پر قبضے خلاف احتجاج

May 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر کے گوٹھ محمود جت کے رہائشیوں نے زمین پر قبضے خلاف شدید احتجاج کیا جس میں مرد ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی ،مظاہرین کے مطابق با اثر افراد نے ہمار ی ذاتی زمینوں پر قبضہ کیا ہے، ہمارے پاس زمین کے مالکانہ حقوق کے دستاویزات موجود ہیں ، ہم پیپلز پارٹی کے ووٹرز ہیں ہمارے سا تھ نا انصافی کی جا رہی ہے ،مظاہرین نے ہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے ۔