9 مئی کے واقعات پررنجیدہ ہیں، پاورلومز ایسوسی ایشن

May 30, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل، چیئرمین ملتان زون حاجی بشیر احمد پہلوان، جنرل سیکرٹری ملتان حاجی سعید احمد سعیدی، سابق ایم پی اے و ڈپٹی میئر بابو نفیس احمد انصاری، سنیئر نائب صدر حاجی عبدالطیف انصاری نے بابو نفیس احمد انصاری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 9مئی کے واقعات سے پورے پاکستان کی طرح پاور لومز انڈسٹری سے وابستہ لوگ انتہائی رنجیدہ اور اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، شہریوں میں خوف و ہراس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ اور درآمدات و برآمدات متاثر ہوئی، ہم وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کریں گے کہ ووٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ شر پسندی کی بنیاد پر گرفتاریاں کی جائیں جن لوگوں نے یہ قبیح حرکت کی ہے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔