• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے منعقد کیے گئے ٹیسٹ میں امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شعبہ کمیونیکیشن اسٹڈیز اینڈ میڈیا اسٹڈیز، عربی، اسلامیات، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، انٹرنیشنل ریلیشنز سمیت دیگر شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے امیدواروں کے داخلہ ٹیسٹ لیے گئے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے عمل کا اہم مرحلہ ہے، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو میرٹ اور دیگر مقررہ معیار کے مطابق داخلے دیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید