• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا متوقع دورہ نشتر ہسپتال، مختلف شعبہ جات کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ نشتر ہسپتال کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کے لئے مختلف شعبہ جات کے ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈیوٹی پر حاضر رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ملتان کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق او پی ڈی، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی، پرچیز، مینٹیننس اینڈ ریپئر سٹورز، سکیورٹی اور جینیٹوریل سروسز کے عملے کی تمام اقسام کی چھٹیاں تاحکمِ ثانی بند کر دی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید