ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری کی نقدی وغیرہ سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے وحید احمدسے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 26 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے داود کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے محمد علی سے ڈاکووں نے 19ہزار ملبوسات لوٹ کر لے گئے تھانہ صدر کے علاقے وقاص کا سولر انورٹر وغیرہ الپہ کے علاقے شہباز بستی ملوک کے علاقے انیس قدیر کی موٹر سائیکلیں یوسف کا میٹر بجلی سٹی شجاع آباد کے علاقے تسلیم کا موبائل راجہ رام کے علاقے زاہد اکبر کی نقدی سونا ملبوسات وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے صابر کی نقدی گھریلوں سامان عارف کی نقدی کجھور وغیرہ کینٹ کے علاقے سمیع الرحمان ، اشفاق بلال جلیل آباد کے علاقے زاہد عباس کے موبائل فونز چہلیک کے علاقے فرحان قطب پور کے علاقے واجد علی کی موٹرسائیکلیں محسن علی کی نقدی 25ہزار دوتولہ چاندی شاہ شمس کے علاقے حماد احمد کی نقدی 1لاکھ 45ہزار چوری ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے امجد حسین کی نقدی موبائل فونز نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے نیوملتان کے علاقے حسنین کی موٹر سائیکل چوری تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ثاقب علی سے دو مسلح ڈاکو 25ہزار موبائل فونز چھین کر لے گئے دہلی گیٹ کے علاقے کامران کی موٹر سائیکل چوری وقاص سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 80ہزار خواجہ عرفان سے 25ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے علی حمزہ کی والدہ سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر پرس لے گئے جس میں نقدی 30ہزار موجود تھی اور پاک گیٹ کے علاقے اختر کا موبائل چوری ہوگیا ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔