ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان خالد خان بلوچ کا لائسنس معطل کئے جانے کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں وکلا نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خالد خان بلوچ کا لائسنس معطل کئے جانے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت کی۔