• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنکی کے ذریعے یورپ جانیوالا شخص گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈنکی کے ذریعہ یورپ جانے والا شخص ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا،سرکل آفس منتقل، تفصیل کے مطابق پی آئی اے کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر بیرون ملک جارہی تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ایک شخص کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد احمد رضا کے نام سے ہوئی، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص بذریعہ ڈنکی یورپ جانے کی کوشش کررہا تھا جو پہلے بھی دو مرتبہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوا تھا، گرفتار شخص کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
ملتان سے مزید