• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی بوٹے والا میں مسجد جاتے 60سالہ بزرگ پر کتوں نے حملہ کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں آوارہ کتوں کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، بستی بوٹے والا میں مسجد جاتے 60 سالہ شریف نامی بزرگ پر کتوں نے حملہ کر دیا۔ بزرگ کے چہرے اور دونوں بازوؤں پر شدید زخم آئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔ شہریوں نے آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ۔
ملتان سے مزید