• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسرباز عورتیں لڑکی سےنقدی اور موبائل چوری کرکے فرار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نوسرباز عورتیں لڑکی کی نقدی اور موبائل چوری کرکے فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ گلگشت پولیس کو طارق نے بتایا کہ میری بیٹی حافظہ مریم طارق یونیورسٹی جانے کیلئے رکشہ میں بیٹھی جس میں پہلے سے دونامعلوم عورتیں سوار تھی کچھ دور رکشہ پہنچا تو عورتوں نے بیٹی کو باتوں میں الجھاکر الٹی کا بہانہ کرتے ہوئے پرس سے نقدی موبائل چوری کرلیا اور بیٹی کو رکشہ سے اتار کر رکشہ ڈرائیور سمیت فرار ہوگئی ۔پولیس نے نوسرباز عورتوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید