عاصم اظہر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کے لئے تیار

May 30, 2023

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ملک کے کشیدہ حالات کے باعث ملتوی کیا گیا گانا کل صبح 11 بجے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنے نئے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا اگلا گانا عالمی ریکارڈ بنانے والے گانے ’پسوڑی‘ کی گلوکارہ شے گل کے ساتھ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔


گلوکار نے بذریعہ انسٹا اسٹوری مداحوں کو بتایا کہ ان کا نیا گانا کل صبح 11 بجے ریلیز کیا جائے گا جبکہ اسپاٹی فائے صارفین کے لئے یہ پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل عاصم اظہر نے ملکی کشیدہ حالات کے باعث اپنے دو گانوں کی ریلیز ملتوی کرتے ہوئے حالات بہتر ہوتے ہی جلد از جلد اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ گانا 12 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا۔