راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ شہر کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے‘ کمشنر

June 01, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے،خبر نگار خصوصی) رنگ روڈ الائنمنٹ چناؤ کیلئے آر ڈی اے اور کنسلٹنگ کمپنی کیساتھ کنسلٹنگ انجینئرز کے جوائنٹ ونچر کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔۔ جوائنٹ ونچر 60دنوں میں کام مکمل کریگا۔الائنمنٹ چناؤ کیلئے کنسلٹنٹ کی فیس 30ملین روپے رکھی گئی تھی۔ترکش کمپنی نےدو کروڑ پچاس لاکھ65ہزار روپے کی بولی دی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ہمارے شہر کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے۔