فتنہ خان نے ایک کروڑ نوکریاں دیں نہ 50 لاکھ گھر بن سکے، ن لیگ

June 02, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، غزالی سلیم بٹ، عامر خان ، صبغت اللہ سلطان و دیگر نےکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر لہرا کر عوام کو دھوکہ دینے والے فتنہ خان نے اپنے دور حکومت میں ایک کروڑ نوکریاں دیں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھر بن سکے۔میاں نوازشریف کی زیادتی کا ازالہ کیے بغیر الیکشن کا انعقادممکن نہیں ۔ ادھرمسلم لیگ ن کی رہنما حناپرویز بٹ کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج وحدت کالونی کا دورہ، حناپرویز بٹ نے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا ۔