لندن: انوشکا اور کوہلی فٹبال ایسوسی ایشن کپ کے فائنل کیلئے مدعو

June 02, 2023

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی آج کل لندن میں ہیں، انہیں 3 جون کو فٹبال ایسوسی ایشن کپ کے فائنل میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

پیرس میں منعقدہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے بعد انوشکا لندن آچکی ہیں۔

اداکارہ یہاں اپنے خاوند کوہلی کے ساتھ ہیں جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

فٹبال ایسوسی ایشن کپ کا فائنل مانچسٹر یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمز کے درمیان ہفتے کو ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج ویرات کوہلی نے انوشکا کے ساتھ لندن کے ایک کیفے سے تصویر شیئر کی تھی۔