بلاول بھٹو خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستانی مصنوعات چین پہنچنے پر خوش

June 05, 2023

۔۔۔فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستانی مصنوعات چین پہنچنے پر خوش کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات بذریعہ خنجراب بارڈر چینی صارفین تک پہنچتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین تجارت میں اضافہ اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ علاقائی رابطوں کے لیے مشترکہ وژن آگے بڑھائے گی۔