مرتضیٰ وہاب کا فریال تالپور سے اظہار تشکر، گلدستہ پیش کیا

June 05, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی نامزدگی پر پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے اظہار تشکر کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر پر فریال تالپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سینئر رہنما کو گلدستہ پیش کر رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’آپ کی جانب سے مسلسل مدد و رہنمائی اور میرے ساتھ بالکل اپنے بیٹے جیسا سلوک روا رکھنے پر میں آپکا شکر گزار ہوں۔‘