ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انوائرمنٹ کی بہتری کے حوالے سے سیمینار

June 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم سائنسز کے زیر اہتمام انوائرمنٹ کی بہتری کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے فضلہ اور اس کو کم کرنے کے طریقوں کے بارے میں طلبہ کو بتایا، درختوں کی اہمیت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہماری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس کی بڑی وجہ پلاسٹک اور انڈسٹری کے زہریلے مادے ہیں، پلانٹ فار لائف سوسائٹی نہ صرف یونیورسٹی بلکہ ملتان اور دیگر علاقوں میں موجود ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والی این جی اوز، سرکاری اداروں اور لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر پورا سال شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیتی ہے، ڈاکٹر مقرب علی نے ماحولیاتی آلودگی اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے طلبہ کو آگہی دی، اس موقع پر فیکلٹی اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔