9 مئی واقعات، داخلہ کمیٹی کی مقدمات سمری عدالتوں میں چلانے کی سفارش

June 09, 2023

اسلام آباد( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے 9 مئی کو فوجی و قومی تنصیبات اور شہدا ء کی یاد گاروں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کیخلاف سمری عدالتوں میں مقدمات چلانے کی سفارش کی ہے جبکہ فوجی و قومی تنصیبات ، شہدا ء کی یاد گاروں پر حملوں کی مذمت، اور مطالبہ کیا ہے کہ قصورواروں کو سخت سزا دی جائے ، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کیخلاف قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ کمیٹی اتفاق رائے سے سفارش کرتی ہے کہ قصورواروں کو سخت سزا دی جائے کسی کو بخشا نہیں جانا چاہئے ٹرائل میں بے گناہ افراد کو کیسز میں ملوث نہ کیا جائے۔