عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نئی فلم میں خداؤں کا کردار کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

June 09, 2023

فائل فوٹو

بھارتی معروف فنکار جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نئی فلم میں ایک ساتھ اپنے خداؤں کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار نتیش تیواری نے فلم ’رامائن‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مرکزی کاسٹ میںرنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔


بالی ووڈ کی حقیقی زندگی کی جوڑی اب فلم میں بھی ایک ساتھ نظر آئے گی مگر اس جوڑی پر فلم کے اعلان پر ہی مداحوں کی جانب سے تنقید اور اِن کی فلم کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک بسٹر فلم ’آر آر آر‘ میں سیتا نام کا کردار ادا کرنے کے بعد عالیہ بھٹ اب ہدایتکار، نتیش تیواری کی بڑے بجٹ کی فلم ’رامائن‘ میں ’دیوی سیتا‘ کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور اُن کے مدِ مقابل ’رام‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’رامائن‘ کے ڈائریکٹر نتیش تیواری دسمبر 2023ء میں شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ سے بھارتی شائقین کچھ خاص خوش نظر نہیں آ رہے۔

اسکرین شاٹ

مداحوں کا انٹرنیٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا وقت آ گیا ہے کہ گائے کا گوشت پسند کرنے والا اداکار بھگوان ’رام‘ اور آدھی مسلم اداکارہ عالیہ بھٹ دیوی ’سیتا‘ کا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس جوڑی پر شدید تنقید کے ساتھ اس فلم میں دیوی ’سیتا‘ کے کردار کے لیے اداکارہ شردھا کپور یا یامی گوتم کو کاسٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔