بھارتی ٹی وی اداکارہ سنبل توقیر والد کی دوبارہ شادی کرانے کیلئے تیار

June 10, 2023

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ، رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کی پسندیدہ کنٹیسٹنٹ سنبل توقیر خان اپنے والد کی دوسری شادی کروانے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنبل اور ان کی بہن ثانیہ نے اپنے والد کو دوبارہ سے گھر بسانے کے لیے راضی کر لیا ہے، اداکارہ کے والد توقیر خان آئندہ ہفتے شادی کر لیں گے، توقیر خان کی ہونے والی اہلیہ نیلوفر طلاق یافتہ اور ایک بیٹی کی ماں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنبل اور اُن کی چھوٹی بہنثانیہ دونوں مل کر اپنے والد کی نئی شادی کی حمایت کر رہی ہیں۔


اپنے والد کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ سنبل کا کہنا ہے کہ ہم دونوں بہنیں والد کے ساتھ اکیلے رہتی ہیں، والد نے گزشتہ لمبے عرصے سے اکیلے ہی ہمارا بہت خیال اور ہمیں بہت پیار سے رکھا ہے۔

سنبل کا کہنا ہے کہ میں اور میری بہن ثانیہ اپنے خاندان میں نئے فرد کی آمد پر بہت خوش ہیں اور اُن کا کھلے دل سے استقبال کر رہی ہیں۔