پشاور: چور کا منہ کالا کر کے گدھے پر بٹھانے پر ایس ایچ او معطل

September 03, 2023


پشاور میں اینٹیں چرانے والے شخص کا منہ کالا کر کے سزا دینے کے معاملے پر تھانہ انقلاب کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او کو ملزمان کی سہولت کاری پر قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کا منہ کالا کر کے اس کو گدھے پر بٹھایا گیا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار بھی اس شخص کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے نظر آ رہے ہیں۔