الاباما میں ہونے والی طوفانی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

August 03, 2021

امریکی ریاست الاباما میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

لوگ اس طوفانی بارش کا موازنہ کسی اور دنیا کو جانے والے پورٹل سے کر رہے ہیں، یعنی باہر نکلیں اور یہ آپ کو اُڑا کر کسی اور دنیا میں لے جائے گی۔

ویڈیو میں فیکٹری کے بھاری بھرکم دروازوں سے ٹکرانے والی بارش اور ہوا کی شدت پر ورکرز کو اونچی آواز میں چلاتے سنا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ کسی بھی طور پرنارمل نہیں ہے، یہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

یہ ویڈیو اب تک 29 ہزار 600 مرتبہ ری ٹوئٹ ہو چکی ہے جبکہ اس ویڈیو کو 21 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔