مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سب سے چھوٹی بیٹی فیبی گیٹس نے حال ہی میں اپنی 21 ویں سالگرہ منائی ہے۔
فیبی گیٹس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں وہ گلابی رنگ کے لباس میں اپنی سفید رنگ کی بلی کے ہمراہ کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔
فیبی گیٹس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو ان کی عالی شان زندگی کی ایک دلکش جھلک نظر آتی ہے۔
ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود غیر ملکی مقامات پر چھٹیاں گزارنے، پوش پارٹیوں میں دوستوں کے ساتھ گھومنے اور اپنے والد کے ساتھ ہائی پروفائل پروگرامز میں شرکت کرنے کی تصاویر ان کی خاندانی دولت اور ساتھ ہی ان کی اپنی کامیابی کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔
فیبی گیٹس خواتین کے حقوق اور تولیدی صحت کی بھرپور حمایت کرتی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سماجی سرگرمیوں سے بھی اپنے فالوورز کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔