ایشین گیمز: کل پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

September 23, 2023

ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی کل بھی مختلف گیمز میں ایکشن میں ہوں گے۔ خواتین کرکٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

ہاکی میں پاکستان اپنا پہلا میچ سنگا پور سے کھیلے گا جبکہ تائیکوانڈو میں پاکستان کے اقدس اللّٰہ اور نائلہ ایکشن میں ہوں گے۔

ٹینس مینز سنگلز میں عقیل خان ایکشن میں ہوں گے جبکہ ٹینس ویمنز سنگلز میں سارہ ابراہیم اور اشنا سہیل پہلا راؤنڈ کھیلیں گی۔

ٹینس مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کا مقابلہ منگولیا سے ہوگا جبکہ والی بال میں پاکستان اور قطر کے درمیان کوارٹر فائنل ہوگا۔