پنشن کی بندش بنیادی آئینی حق کی خلاف ورزی ہے، ٹیچرز ایسوسی ایشن

September 24, 2023

پشاور(خصوصی نامہ نگار)یونیورسٹیوں کے ریٹائر ملازمین کا پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے عہدیداروں کیساتھ پینشنرز کو درپیش مسائل کے حوالے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ ریٹائر ملازمین نے مطالبہ کیا کہ 2022کے 15فیصد اضافہ بقایاجات، 2023کے 17.5فیصد اضافے، 15 فیصد ڈی آر اے، گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ، جی پی فنڈ، اردلی الاؤنس میں اضافہ اور بی پی ایس 22 کے لئے سپیشل پے ( 20 فیصد بنیادی تنخواہ کے برابر) کی ادائیگی جلد کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ واضح کیا کہ پنشن کی ادائیگی میں تاخیر یا بندش بنیادی آئینی حق کی خلاف ورزی ہے اور کوئی بھی اس کو روک یا موخر نہیں کر سکتا۔ اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ وزیر برائے اعلی تعلیم اور یونیورسٹیوں کے حکام جلد ریٹائر ملازمین کے مسائل حل کریں گے اور کہا کہ اس سلسلے میں جلد جامعات کے وائس چانسلرز اور صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات کریں گے۔