لاہور: بینائی انجیکشن کے مقدمے میں 3 ملزمان کی ضمانت منظور

September 27, 2023

لاہور سیشن کورٹ نے شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کےلیے مخصوص انجیکشن لگانے کے مقدمے میں 3 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کےلیے مخصوص انجیکشن لگانے کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی 9 اکتوبر تک کےلیے عبوری ضمانتیں منظور کی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ نے ملزمہ عالیہ گوہر، علی گوہر اور عاصم عمر کی عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے الزام لگایا کہ ملزم غیر رجسٹرڈ اور غیر لائسنس یافتہ انجکشن کی سپلائی میں ملوث ہیں۔