روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی

September 28, 2023

اسلام آباد(ایجنسیاں)روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.617 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے‘ اگست2023میں10ہزار597روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6لاکھ 6ہزار865ہو گئی ہے۔