کراچی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گرین اور اورنج لائن بس سروس کل بروز جمعہ بند رہے گی۔
ترجمان کے مطابق گرین اور اورنج لائن بس سروس کا آپریشن 12 ربیع الاوّل کے جلوس کی سیکیورٹی کے سرکاری اقدامات کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
کراچی میں جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی پر تشدد کیس میں نامزد ملزم کونین شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر اور عملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نجی اسپتال میں کینولا غلط لگانے سے ایک ماہ کے بچے کا ہاتھ ضائع ہوگیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ فنانس میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اپنا گھر پروگرام کے تحت 351 ارب 30 کروڑ روپے کی فنانسنگ منظور کی جاچکی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن کو مہنگائی اور عوامی مسائل پر آواز اٹھانی چاہیے،
ذرائع کے مطابق فریال ٹالپر کی زیر صدارت سندھ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں پروفیسر عارف ساقی پر تشدد کا معاملہ زیر بحث آیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ٹریڈ فیسیلیٹیشن بورڈ کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ہم پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کے لیے ریلیف چاہتے ہیں۔ لیوی ختم ہونی چاہیے، ہم نے حکومت کا چھ نکات پیش کیے تھے: نائب امیر جماعت اسلامی
جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ پروفیسر عارف ساقی کا غریب کے لیے آواز اٹھانا جرم بن گیا تھا، بااثر افراد نے بات ماننے کے بجائے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پنجاب سے ارکان نے لانگ مارچ پر مشاورت نہ کرنے کی شکایات کیں۔
یان جن نے رضیہ نورین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔
بولان میڈیکل یونیورسٹی میں مبینہ بےضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ کوئٹہ سے حکام کے مطابق بےضابطگیوں کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
جماعت اسلامی کا وفد نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پنجاب ہاؤس پہنچ گیا، حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔
عدالت نے معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو چلانا ہے یا نہیں، معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھا جائے۔
چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ڈیجٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے۔
مشیر نجکاری محمد علی نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مجوزہ سرمایہ کاری نظام کا خیرمقدم کیا۔