کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچن ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ 2023 کا گلوبل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ان کی تقرری کا اعلان منگل کو آئی سی سی نے کیا ۔ جمعرات کو احمدآباد میں سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ کے آغاز کا اعلان کریں گے،وہ افتتاحی میچ سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی لے کر میدان میں آئیں گے۔