کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کےوارم اپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دے دی ۔ سری لنکا294 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کوشل مینڈس نے 158رنز بنائے۔بارش کے بعد افغانستان کو 42 اوورز میں257رنز کا ہدف ملا ۔ جو اس نے23 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ رحمٰن اللہ نے119رنز بنائے ۔ بھارت اور نیدر لینڈ کا مکمل میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔