ابھیشیک بچن کا نیا انداز انٹرنیٹ صارفین کو بھاگیا

November 27, 2023

بالی ووڈاداکار ابھیشیک بچن کا نیا انداز انٹرنیٹ صارفین کو بھاگیا۔

ممبئی سے دہلی میں تقریب میں شرکت کےلیے آنے والے ابھیشیک بچن کے نئے روپ نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔

اداکار نے پیر کو اپنے انسٹاگرام پر اپنے نئے انداز کی رونمائی کی اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کھینچ لی۔

ابھیشیک بچن حال ہی میں فلم’ گھومر‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے فلم بینوں سے خوب محبت سمیٹ رہے ہیں۔

انہوں نے نیلے رنگ بلیزر، پینٹ، چشمے، گھڑی اور چھوٹے بالوں والے اپنے نئے انداز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ اپنے کیپشن میں کہا کہ میں اومیگا فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ پسند کرتا ہوں، ہفتے کے اختتام پر دہلی میں ہوں۔

پوسٹ ڈالنے کے چند منٹ بعد ہی اس پر دوستوں اور مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکاروں میں انگد بیدی، سونو سود، نیل نیتن مکیش اور ریتوپرنا سین گپتا نے ابھیشیک بچن کے نئے روپ کی تعریف کی ۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرے میں کہا کہ بالوں کا یہ انداز آپ پر جچ رہا ہے، دوسرے نے کہا کہ اس نئے انداز کو میں پسند کرتا ہوں۔

اس سے قبل اپنی صاحبزادی کے 12 جنم دن پر ابھیشیک نے چند تصویر شیئر کی تھیں۔