ڈاکوؤں کی فائرنگ، 5 دیہاتی ہلاک، پولیس مقابلے میں 2 اہلکار شہید، 4 ملزمان مارے گئے

November 30, 2023

خانپور مہر (نامہ نگار) سندھ پنجاب کے سرحدی کچے کے علاقے ماچھکہ کچے میں گھات لگا کر بیٹھے ڈاکوؤں نے کھیتوں میں کام کرنیوالے سولنگی قبائل کے افراد پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5دیہاتی جاں بحق ہوگئےجبکہ امداد کو پہنچنے والی پولیس اورڈاکوؤں میں مقابلے ہوا جس میں سنگین مقدمات میں مطلوب4ڈاکومارے گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔ڈاکوؤں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے پولیس کی بکتر بندگاڑیوں پرراکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔