پنجاب، 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے سیکڑوں نئے کیسز سامنے آ گئے

November 30, 2023

---فائل فوٹو

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 118 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری علی جان خان کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 14ہزار 171 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

علی جان خان کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 75، گوجرانوالہ میں 13 اور فیصل آباد میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔