فلپائنی جزیرے میں زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری

December 02, 2023

علامتی فوٹو

فلپائن کے جزیرے منداناؤ میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

فلپائنی سیسمولوجی ایجنسی کے مطابق سونامی کی لہریں کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔

جاپانی محکمہ موسمیات نے جاپان کے مغربی ساحلی علاقے میں سونامی کے زیر اثر لہریں ایک میٹر تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔