سیاسی اشرافیہ اپنے اقتدار کیلئے سیاست کر رہی ہے‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر

December 04, 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز) حلقہ این اے 48سے قومی اسمبلی کے امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں انصاف ہے نہ قانون‘ معاشی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ نوجوان بے یقینی کا شکار ہو کر ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ وہ ہمک ماڈل ٹاؤن میں چوہدری ابرار‘ چوہدری ندیم جاوید ایڈووکیٹ اور عزیز خان کے زیراہتمام کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ اپنے اقتدار کیلئے سیاست کر رہی ہے۔ غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا جاتا۔ سابق ضلعی ناظم افضل کھوکھر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی مشکلات حل کرنے کیلئے کام کیا۔