ایف آئی اے سکھر کرائم ونگ، کوچ سے پونے دو کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

December 06, 2023

کراچی(اسد ابن حسن) ہنڈی حوالے کے تناظر میں ایف آئی اے کرائم سرکل سکھر کی ایک ٹیم نے بہاولپور سے کراچی آنے والی کوچ پر پیر کی صبح سکھر کے قریب چھاپہ مارا اور دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کروڑ روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ برآمد شدہ کرنسی میں 20 ہزار 700 امریکی ڈالر، 1 لاکھ 47 ہزار 900 سعودی ریال اور 26 ہزار پاکستانی روپے شامل ہیں۔ ضبط شدہ کرنسی کی مجموعی مالیت تقریبا پونے دو کروڑ روپے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔