• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36سالہ شخص کی نالہ لئی سے نعش برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی میں ایک 36سالہ نا معلوم شخص کو قتل کر کے نعش نالہ لئی میں پھینک دی گئی ، پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دی اور پولیس کی مدعیت میں ہی قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے موتی محل سینما کے قریب نالہ لئی سے ایک نا معلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی چھاتی پر دائیں جانب تیز دھار خنجر کا زخم پایا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید