اسلام آباد (جنگ نیوز) خرم جاوید مغل پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (PALSP) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ انہیں ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔ خرم جاوید مغل کا بلامقابلہ انتخاب اسٹیل کی صنعت میں ان کے تجربے اور خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔