• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز

راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس جدید علاج کے لیے 15پروب اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ایک پروب کی مالیت 16لاکھ روپے ہے اور ہر پروب صرف ایک مریض کے علاج کے لیے استعمال ہو گا۔ راولپنڈی کے چار ہسپتالوں میں کیرو ابلیشن کے لیے کینسر مریضوں کے کیسز فلٹر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ لیور، لنگز، بریسٹ اور کڈنی کے کینسر میں مبتلا مریض کیرو ابلیشن کے لیے منتخب ہوں گے۔
اسلام آباد سے مزید