• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری رکشہ، 9موٹر سائیکلوں، موبائل فونز سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی، اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹر سائیکلوں، ایک رکشے ،موبائل فونز،نقدی مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پیرودھائی، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک، تھانہ ریس کورس کے علاقہ محمدی کالونی ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ ڈھبیاں کے علاقوں میں نقدی موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین کرفرار ہوگئے ،کمیٹی چوک، سسکتھ روڈ ،سنگاہورپلازہ ،مالاکنڈ سٹاپ، ڈھوک گوندل ،کھینگر خورد،کولیاں گوہر کے علاقوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، مویشی اور قیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے، تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سے ایک رکشہ چوری ہو گیا، راولپنڈی کےتھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سے 2 تھانہ گنج منڈی ،تھانہ کینٹ ،تھانہ واہ کینٹ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے ،جب کہ رابری کی ایک واردات تھانہ انڈسٹریل ایریا اور ایک واردات تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید