• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن فورس کے اہل کار ظاہر کرکے نوجوان کو حبس بے جامیں رکھنے والا ملزموں کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خود کوڈولفن فورس کے اہل کار ظاہر کرکے نوجوان کوحبس بے جامیں رکھنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ سول لائنز کو محمداحسان الحق نے بتایاکہ ایک سرکاری ادارے میں ملازمت کرتا ہوں ، رات بارہ بجے موبائل نمبر سے کال آئی کہ ڈولفن اہل کار علی بات کررہاہوں آپ کابیٹا فیضان ہمارے پاس موجود ہے جس کے پاس ہنڈا 125موٹرسائیکل بغیر نمبر پلیٹ ہے ،آپ ہمارے ساتھ معاملات طے کریں تواس کوچھوڑدیتے ہیں اور اپنی لوکیشن معرکہ حق چوک بتائی، رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب فیضان واپس گھرآیا تو اس نے بتایاکہ علی، دانیال اور ایک نامعلوم لڑکے نے ڈھیری حسن آباد میں اسے اپنی بیٹھک میں حبس بے جا میں رکھااور خودکوجعلی پولیس اہل کار ظاہر کیا۔
اسلام آباد سے مزید