اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آبا دمیں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، راہزنی، نقب زنی اور چوری کی 60وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار،15موٹر سائیکل اور 31موبائل فونز اڑا لئے گئے ،تھانہ سول لائن کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ،اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا ، نقب زنی اور چوری کی 25 وارداتیں ،سرقہ بالجبر کی 13وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنیں ۔