اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) روالپنڈی پولیس نے اغوا، جنسی ہوس کے 4مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقے چک مدد خان کے رہائشی خلیل احمد نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی 17سالہ بیٹی (ف) کو مسمی حماد حیدر اغوا کر کے لے گیا ہے۔ تھانہ نصیر آباد میں شہباز ٹائون کے تنویر احمد نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی سات سالہ بھتیجی کو ہمسائے میول عرف ملتانی نے جنسی حوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقے گلستان کالونی کے رہائشی عمر شہزاد نے رپورٹ درج کرائی اس کا بیٹا عبداللہ 23ستمبر کو گھر سے نکلا ابھی تک واپس نہیں آیا ۔ تھانہ گوجر خان کے علاقے مراد یال کے رہائشی سکول ٹیچر عبدالرحمٰن کا چھوٹا بھائی لطیف سفیان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔