• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس ادارے کے ملازم کو گاڑی میں لفٹ دے کر لوٹ لیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) حساس ادارے کے ملازم کو گاڑی میں لفٹ دے کر لوٹ لیا گیا، تھانہ کینٹ کو محمد امتیاز نے بتایا کہ آرمی میں جاب کرتا ہوں، میں چھٹی لے کر گھر جانے کے لئے کے ایف سی کے پاس کھڑا تھا کہ ایک آلٹو گاڑی میں تین افراد آئے جنہوں نے سٹیشن کا راستہ پوچھا، میں بھی ریلوے سٹیشن جا رہا تھا، انہوں نے کہا کہ آؤ ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ، میں بیٹھ گیا، گاڑی چلتے ہی انہوں نے مجھے مارا اور بیگ اور پرس چھین لیا، پرس میں 60ہزار روپے، آرمی سروس کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور چھوٹا موبائل تھا جب کہ بیگ میں سامان و کپڑے تھے۔ ملزمان ریلوے سٹیشن روڈ پر مجھے گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید