• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 9جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ صادق آباد، چکلالہ، گوجر خان اور چکری کے علاقوں میں کی گئیں۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی، تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے ایک کلو 800گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 140گرام چرس جب کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کر کے3لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پتنگ سپلائر کو گرفتار کر کے 130پتنگیں اور 10ڈوریں برآمد کر لی گئیں، تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائر کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزم سے 130پتنگیں اور 10ڈوریں برآمد ہوئیں۔ دریں اثناء قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید