ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف 26 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

December 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور دیگر کے خلاف ٹڈاپ میں کرپشن اسکینڈل کے 26 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف ٹڈاپ میں کرپشن اسکینڈل کے 26مقدمات کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے روبرو ہوئی۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش نا ہوسکے ۔یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔کیس کے گواہ بھی غیر حاضر رہے۔