پاکستان بمقابلہ پرائم منسٹر الیون، تیسرے دن کا کھیل ختم

December 08, 2023

فوٹو بشکریہ کرک انفو

پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوگیا۔

کینبرا میں اس میچ کے تیسرے دن پرائم منسٹر الیون نے 4 وکٹ پر 367 رنز بنا لیے جبکہ اب بھی اسے 24 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

میٹ رنشا 136 اور بیو ویبسٹر 21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ کیمرون بین کرافٹ 53، کیمرون گرین 46، مارکس ہیرس 49 اور نیتھن میک سوئینے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگ 9 وکٹ 391 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ میچ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔