ملازمت دلانے میں مدد کی صورت میں کمیشن لینے کا حکم

February 23, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر کوئی شخص دوسرے کو ملازمت دلانے میں مدد کرے تو کیا اُس کے لیے اپنی خدمت کے عوض کمیشن طلب کرنا جائز ہے؟

جواب:اگر کوئی شخص ملازمت کے امید وار شخص سے پہلے سے معاہدہ کرکے اجرت طے کرے، اورعملی اقدام کرکے مدد کرے،(مثلاً کمپنی یا سیٹھ کے پاس جاکر اس سے متعلقہ شخص کو ملازمت دلوانے کی بات چیت اور کوشش کرے) تو ایسی صورت میں ملازمت کے امیدوار شخص سے ملازمت دلوانے کے عوض اجرت متعین کرنا جائز ہے، لہٰذا ملازمت دلوانے کے بعد متعینہ اجرت لینا جائز ہوگا۔

تاہم یہ اجرت ایک مرتبہ لینا جائز ہوگا، ملازمت دلوا کر ملازم کی تنخواہ میں سے ہر ماہ مستقل طور پر فیصد کے اعتبار سے کمیشن لینا جائز نہیں ہوگا۔ نیز ملحوظ رہے کہ اگر وہ صرف سفارش کرے، ملازمت دلانے کے لیے عملی طور پر کوئی کام نہ کرے تو محض سفارش پر اجرت لینا جائز نہیں ہوگا۔