سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

February 24, 2024

لاہور( پی پی آئی)پیپلز پا رٹی نے سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 213 ملتان سے منتخب ہوئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ قبل ازیں صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔