پاکستان سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

February 26, 2024

اسلام آباد (این این آئی) حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ کی عوام کے لیے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ بذریعہ کارگور بحری جہاز روانہ کر دی گئی۔ سامان روانگی کی تقریب میں پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر،وزارت خارجہ کے حکام، این ڈی ایم اے اور مسلح افواج کے سینئر افسران ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT)کراچی پر موجود تھے۔ امداد ی سامان سید پورٹ مصر پہنچے کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔