پی ایس ایکس: 100 انڈیکس الیکشن کے بعد بلند ترین سطح پر بند

February 28, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس الیکشن کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور 100 انڈیکس نے کاروبار کے اختتام تک مثبت رجحان کو بنائے رکھا۔

بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام پر 484 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 703 پر کیا ہے جو 7 فروری کے بعد انڈیکس کی بلند ترین اختتامی سطح ہے۔

شیئرز بازار میں آج 46 کروڑ 13 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 141 ارب روپے رہی۔